افریقہ

شمالی ایتھوپیا میں جھڑپوں میں شدت؛ ادیس ابابا کا سوڈان اور مصر پر تیگرے باغیوں کی حمایت کا سنگین الزام

ایتھوپیائی وفاقی فوج اور ٹیگرے پیپلز لبریشن فرنٹ (TPLF) کے درمیان جنگ کے شعلے دوبارہ بھڑک اٹھنے سے شاخ افریقہ کا خطہ ایک بڑے بحران کے دہانے پر پہنچ گیا ہے۔

جھڑپوں کے ازسرِ نو آغاز اور باغیوں کی ملحقہ صوبوں کی جانب پیش قدمی نے ملک میں ایک اور خونریز خانہ جنگی کے خدشات کو بڑھا دیا ہے۔

خبر رساں ادارہ فرانس 24 کی رپورٹ کے مطابق، ایتھوپیائی فوج کے سربراہ جنرل برہانو جولا نے سوڈان اور مصر پر ٹیگرے باغی گروپ کی پشت پناہی، اسلحہ فراہمی اور رہنمائی کا الزام عائد کیا ہے؛ جسے سوڈانی فوج نے فوری طور پر مسترد کرتے ہوئے بے بنیاد قرار دیا ہے۔

اسی طرح الجزیرہ کی رپورٹس کے مطابق، مکلے شہر میں باغیوں کے ٹیلی ویژن مرکز پر ڈرون حملے اور مواصلاتی نظام کی وسیع بندش کے باعث اطلاعات کی ترسیل میں شدید مشکلات پیش آ رہی ہیں۔

حکومت مخالف سات مسلح گروہوں پر مشتمل اتحاد کی تشکیل کے بعد باغیوں نے نواحی علاقوں پر حملے شروع کر دیے ہیں اور دارالحکومت کے مواصلاتی و امدادی راستے بند کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

Back to top button