عراقماتمی انجمنیں اور حسینی شعائرمقدس مقامات اور روضے

کربلا معلی میں ہیئت خادمان علی اکبر علیہ السلام کے زیر اہتمام مجالسِ فاطمیہ کا انعقاد

کربلا معلی میں ہیئت خادمان علی اکبر علیہ السلام نے حضرت فاطمہ زہرا صلوات اللہ علیہا کے ایام شہادت کی مناسبت سے مجالسِ عزائے فاطمیہ منعقد کیں۔

یہ مجالس چار شب تک جاری رہیں، جن کا آغاز جمعرات 12 ربیع الثانی 1448 ہجری کو ہوا اور یہ کربلائے معلیٰ میں خیابان روضتین میں واقع حسینیہ ہیئت خادمان اہل بیت علیہم السلام میں برپا ہوئیں۔

ان مجالس میں عزاداری اور سینہ زنی کے احیاء میں حسینی مداح باسم کربلائی سمیت متعدد مداحوں نے شرکت کی۔

اہل بیت صلوات اللہ علیہم کے پیروکاروں اور چاہنے والوں نے ان مجالس میں شرکت کر کے شعائرِ فاطمی کی تعظیم کی اور سیدہ صدیقہ طاہرہ، زہراء راضیہ صلوات اللہ علیہا کی مظلومیت کی یاد کو زندہ رکھا۔ یہ اقدام مرجع عالی قدر حضرت آیت اللہ العظمی سید صادق حسینی شیرازی دام ظلہ کی تاکیدات کی روشنی میں انجام پایا۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

Back to top button