عراقمقدس مقامات اور روضے

حرم مطہر امیرالمؤمنین علیہ السلام میں صحنِ حضرت ام‌البنین سلام اللہ علیہا کی توسیع کے لئے تیاری اور کھدائی کا کام جاری

حرم مطہر حضرت امیرالمؤمنین علیہ السلام کے اطراف میں صحنِ مطہر حضرت ام‌البنین سلام‌اللہ‌علیہا کی توسیع کے منصوبے کے تحت املاک کی تیاری اور توسیع کا کام شب و روز جاری ہے۔ اس منصوبے کا ابتدائی رقبہ 30 ہزار مربع میٹر سے زائد ہے۔

یہ عمرانی منصوبہ حرم مطہر میں خدماتی سہولیات کو وسعت دینے اور زائرین کی آمدورفت کو آسان بنانے کے مقصد سے اجرا کیا جا رہا ہے۔

شیعہ خبر رساں ایجنسی نے امام علی علیہ السلام اطلاع رسانی نیٹ ورک کے حوالے سے بتایا کہ آستانہ مقدس علوی کے شعبۂ امورِ انجینئرنگ کے مطابق منصوبے کے تحت کھدائی، بنیادوں کی کنکریٹ کاری اور رکاوٹوں کی صفائی کا کام طے شدہ منصوبہ بندی کے مطابق جاری ہے، جبکہ حرم کے اطراف کے علاقے میں حفاظتی اصولوں کی مکمل پابندی کی جا رہی ہے۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

Back to top button