ہندوستان میں UAPA کا غلط استعمال، عمر خالد و شرجیل امام کے قیدیوں کی رہائی کا مطالبہ : USCIRF

امریکی کمیشن برائے بین الاقوامی مذہبی آزادی (USCIRF) نے ہندوستان میں انسدادِ دہشت گردی قانون UAPA کے مبینہ غلط استعمال پر تشویش ظاہر کرتے ہوئے واشنگٹن سے کہا ہے کہ وہ ہندوستانی حکام سے رابطہ کرکے ایسے قیدیوں کی رہائی کے لیے کوشش کرے جنہیں کمیشن مذہبی آزادی سے متعلق قیدی گردانتا ہے، خاص طور پر عمر خالد اور شرجیل امام، جو ۲۰۲۰ء کے دہلی فسادات کی مبینہ سازش کے مقدمے میں زیرِ حراست ہیں۔
یہ بیان سکھ کارکن جگتار سنگھ جوہل کو ضمانت ملنے کے بعد ۲۴؍ ستمبر کو جاری کیا گیا۔ جنوری میں سپریم کورٹ نے عمر خالد و شرجیل کی ضمانت مسترد کی تھی، تاہم شرجیل امام کو حال ہی میں کزنز کی شادی کے لیے عبوری ضمانت دی گئی۔
ان کی مستقل ضمانت پر ۳۰؍ ستمبر کو سماعت ہوگی۔ ہندوستان اس سے قبل USCIRF کی رپورٹوں کو جانبدار قرار دیتا رہا ہے، اور اس تازہ بیان پر بھی تاحال کوئی باضابطہ ردعمل سامنے نہیں آیا۔




