لبنان

پادریوں کی لبنان اور غزہ میں نسل کشی کے خلاف روم میں دوسری بڑی ریلی

پادریوں کی لبنان اور غزہ میں نسل کشی کے خلاف روم میں دوسری بڑی ریلی

روم – اٹلی اور 8 ممالک سے تعلق رکھنے والے 100 سے زائد پادریوں نے منگل کو روم میں "پادری نسل کشی کے خلاف” نیٹ ورک کے زیر اہتمام دوسری ریلی نکالی۔

ریلی ویٹیکن کے قریب سانتو اسپیریتو چرچ سے شروع ہو کر اسلحہ ساز کمپنی لیونارڈو کے دفتر کے سامنے اختتام پذیر ہوئی۔ مظاہرین نے ایک سفید کفن اٹھا رکھا تھا جس پر جنگ بندی کے بعد اسرائیل کے ہاتھوں شہید ہونے والے 300 فلسطینی و لبنانی بچوں کے نام درج تھے۔

شرکاء نے زیتون کی شاخیں اٹھا کر کثیر لسانی دعائیں کیں اور پوپ لیو چہاردہم کے "غیر مسلح امن” کے پیغام کا حوالہ دیتے ہوئے فوجی اخراجات میں اضافہ پر تنقید کی۔

نیٹ ورک کے مطابق ایک سال قبل قائم ہونے والے اس بین الاقوامی نیٹ ورک کے اس وقت 60 سے زائد ممالک میں 2500 سے زائد ارکان ہیں۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

Back to top button