افغانستان
طالبان کا سرکاری املاک کی واپسی کے نام پر مزار شریف کے ڈپلومیٹک ٹاؤن کی دو ہزار سے زائد جریب اراضی پر قبضہ

صوبہ بلخ میں طالبان کی وزارت انصاف نے مزار شریف کے علاقے دشت شادیان میں 2657 جریب سے زائد اراضی پر قبضے کی خبر دی ہے۔
یہ اراضی نام نہاد "ڈپلومیٹک ٹاؤن شپ” پر مشتمل ہے، جس کے کاغذات کو غصب شدہ زمینوں کے مقدمات کی خصوصی عدالت میں جانچا گیا ہے۔
روزنامہ "8 صبح” کی رپورٹ کے مطابق، افغانستان پر قبضے کے بعد سے طالبان سرکاری ملکیت کا دعویٰ کرتے ہوئے زمینوں اور ٹاؤن شپس پر بڑے پیمانے پر قبضے کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہیں۔




