مقدس مقامات اور روضے
روضہ امام حسین علیہ السلام سے وابستہ ہسپتال میں پہلا مفت بون میرو ٹرانسپلانٹ
روضہ امام حسین علیہ السلام سے وابستہ ہسپتال میں پہلا مفت بون میرو ٹرانسپلانٹ
روضہ امام حسین علیہ السلام سے وابستہ امام حسن مجتبیٰ علیہ السلام ہسپتال کی میڈیکل ٹیم عراق میں پہلی مرتبہ ایک 10 سالہ بچے میں نایاب جینیاتی مرض "فانکونی انیمیا” کی تشخیص اور علاج میں کامیاب ہو گئی ہے۔
عراقی خبر رساں ادارہ "نون نیوز” کی رپورٹ کے مطابق یہ بچہ بون میرو کی شدید خرابی کے باعث پیوند کا محتاج تھا، جس کا اس کے 9 سالہ بھائی کی جانب سے بون میرو عطیہ کیے جانے کے بعد کامیاب آپریشن کیا گیا اور اب وہ روبہ صحت ہے۔
رپورٹ کے مطابق اس مریض کے تمام بھاری اخراجات بشمول ٹیسٹ، انتہائی نگہداشت اور آپریشن آستانہ مقدس حسینی کی جانب سے مکمل طور پر مفت برداشت کئے گئے ہیں۔




