میکسیکو کی سپریم کورٹ کا مسلمان خواتین کے حق میں تاریخی فیصلہ

میکسیکو کی سپریم کورٹ کے ایک تاریخی فیصلہ کے ذریعہ اس ملک میں مسلمان خواتین کو سرکاری دستاویزات، پاسپورٹ اور شناختی کارڈز کی تصاویر میں اسلامی حجاب پہننے کا قانونی حق دے دیا گیا ہے۔
یہ فیصلہ مغربی معاشروں میں مسلمانوں کی مذہبی آزادیوں کے تحفظ اور ان کی دینی شناخت کے احترام کی جانب ایک اہم اور مثبت قدم قرار دیا جا رہا ہے۔
فرانسیسی خبر رساں ادارہ ’فرانس 24‘ کی رپورٹ کے مطابق، یہ فیصلہ ’ماریا حجابی‘ نامی تحریک کی جانب سے دائر قانونی درخواستوں اور مسلسل قانونی پیروی کے بعد سامنے آیا ہے۔ یہ مقدمہ اس وقت شروع ہوا تھا جب ایک باحجاب مسلمان خاتون کو حجاب کی وجہ سے پاسپورٹ جاری کرنے سے انکار کر دیا گیا تھا، تاہم بالآخر میکسیکو کی سپریم کورٹ نے واضح اکثریت کے ساتھ فیصلہ دیا کہ حجاب کے ساتھ تصویر کو قبول کرنے میں آئینی طور پر کوئی رکاوٹ موجود نہیں۔
اس اہم قانونی کامیابی کے باوجود مسلم رہنماؤں اور کارکنان کا کہنا ہے کہ وہ بعض سرکاری اداروں اور دفاتر میں تاحال موجود امتیازی اور من مانے رویوں کے خاتمے کے لئے اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے۔




