ترکی
استنبول میں مالی کرپشن کے نیٹ ورک کا پردہ فاش، ترکی میں 1000 سے زائد غیر ملکی جائیداد خریداروں کی شہریت منسوخی کا عمل شروع

استنبول میں مالی کرپشن کے نیٹ ورک کا پردہ فاش، ترکی میں 1000 سے زائد غیر ملکی جائیداد خریداروں کی شہریت منسوخی کا عمل شروع
ترکی کے عدالتی حکام نے غیر ملکی شہریوں کو شہریت دلوانے کے لیے جائیداد کی جعلی رپورٹیں بنانے والے فراڈ نیٹ ورک کے خلاف بڑے پیمانے پر آپریشن شروع کر دیا ہے۔
اس کارروائی میں 72 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے اور 1000 سے زائد خریداروں اور ان کے خاندان کے افراد کی شہریت منسوخ کرنے کی کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔
ترکی کے نیوز چینل اخبار ترکی کی رپورٹ کے مطابق تحقیقات سے معلوم ہوا ہے کہ ملزمان نے کم مالیت کی جائیدادوں کے فرضی سودوں کے ذریعہ 3.5 ارب لیرا سے زائد کا ناجائز فائدہ اٹھایا ہے۔
خلاف ورزی کرنے والی کمپنیوں کے خلاف عدالتی کیس اور ان کے اثاثوں کی قرقی کا سلسلہ تاحال جاری ہے۔




