شیعہ مرجعیت

اگر امام حسن مجتبیٰ علیہ السلام عاشورا کے قیام کے مامور ہوتے تو یقیناً اسے قبول فرما لیتے: آیۃ اللہ العظمیٰ شیرازی

مرجع عالی قدر آیۃ اللہ العظمیٰ سید صادق حسینی شیرازی کی روزانہ علمی نشست اتوار 8 ربیع الثانی 1448 کو منعقد ہوئی۔

اس نشست میں بھی پچھلی نشستوں کی طرح معظم لہ نے حاضرین کے مختلف فقہی مسائل سے متعلق سوالات کے جوابات دیے۔

آیۃ اللہ العظمیٰ شیرازی نے امام حسن مجتبیٰ علیہ السلام کے صلح فرمانے اور امام حسین علیہ السلام کے قیام عاشورا کی حکمت کے بارے میں فرمایا: امام حسن مجتبیٰ علیہ السلام کو اس کام کا حکم نہیں دیا گیا تھا جو امام حسین علیہ السلام نے انجام دیا، لیکن اگر یہی ذمہ داری امام حسن مجتبیٰ علیہ السلام کو سونپی جاتی تو آپ یقیناً اسے قبول فرما لیتے۔

معظم لہ نے مزید فرمایا: خداوند عزوجل نے ازل ہی میں ان حالات کو امام حسین علیہ السلام کے لئے مقدر فرمایا تھا، ایسا نہیں تھا کہ یہ معاملہ امام حسن مجتبیٰ علیہ السلام کے سامنے پیش کیا گیا ہو اور آپ نے اسے قبول نہ کیا ہو۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

Back to top button