ایشیاءخبریں

فلپائن کے اسکول میں فائرنگ، 2 طلبا ہلاک، 8 زخمی

فلپائن کے جنوبی صوبہ ساؤتھ کوٹاباتو کے بانگا نیشنل ہائی اسکول میں 16 سالہ طالب علم کی فائرنگ سے 2 طلباء ہلاک اور 8 زخمی ہوگئے، جبکہ حملہ آور نے بعد میں خودکشی کرلی۔ ہلاک ہونے والے طلبا کی عمر 14 سال تھی، جبکہ زخمیوں میں 4 کی حالت تشویش ناک بتائی گئی ہے۔

پولیس کے مطابق حملے میں استعمال ہونے والا 9 ایم ایم پستول طالب علم کے والد کا تھا، جس تک نابالغ کی رسائی کی تحقیقات جاری ہیں۔ حکام ممکنہ آن لائن گروپ سے تعلق اور فائرنگ کے محرکات کا بھی جائزہ لے رہے ہیں۔ یہ جون کے بعد فلپائن میں اسکول فائرنگ کا تیسرا مہلک واقعہ ہے۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

Back to top button