بنگلہ دیش
بنگلہ دیش میں گیس بحران، بل دینے کے باوجود ڈھاکہ کے گھروں کی سپلائی بند
بنگلہ دیش میں گیس بحران، بل دینے کے باوجود ڈھاکہ کے گھروں کی سپلائی بند
ڈھاکہ: بنگلہ دیش میں گیس کا بحران شدت اختیار کر گیا ہے اور ڈھاکہ کے کئی علاقوں میں گزشتہ دو سے تین ماہ سے گیس کی فراہمی انتہائی کم یا مکمل طور پر بند ہے، تاہم صارفین کو ٹِٹاس گیس کے ماہانہ بل مسلسل ادا کرنا پڑ رہے ہیں۔
گیس نہ ملنے کے باعث شہری ایل پی جی، بجلی کے آلات اور دیگر متبادل ذرائع پر اضافی اخراجات کر رہے ہیں۔
طلب اور رسد میں بڑے فرق، ایل این جی ٹرمینل کو پیش آنے والے حادثے اور تکنیکی مشکلات کے باعث بحران مزید سنگین ہوا ہے۔
گیس کی قلت سے گھریلو صارفین کے علاوہ ٹیکسٹائل اور دیگر صنعتی شعبے بھی متاثر ہو رہے ہیں۔ حکومت نے مقامی گیس کی پیداوار بڑھانے کے لئے نئے کنوؤں کی کھدائی شروع کر دی ہے۔




