ہندوستان
ہندوستان اتراکھنڈ میں 40 فیصد کے قریب مدارس بند، 30 کو منظوری
ہندوستان اتراکھنڈ میں 40 فیصد کے قریب مدارس بند، 30 کو منظوری
دہرادون: اتراکھنڈ میں اقلیتی تعلیمی اداروں کے منظوری نظام میں تبدیلی کے دوران سابقہ ریکارڈ میں درج 452 مدارس میں سے 179 کے بند ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔
محکمۂ تعلیم نے اب تک 30 مدارس کو منظوری دی ہے، جبکہ 134 مدارس نے منظوری کے لئے درخواستیں جمع کرائی ہیں۔ 19 اداروں کو ضوابط کی مبینہ خلاف ورزی پر سیل کیا گیا ہے۔
دوسری جانب نئی قائم شدہ اتراکھنڈ اسٹیٹ مائنارٹی ایجوکیشن اتھارٹی نے 35 اقلیتی تعلیمی اداروں، جن میں 33 مدارس شامل ہیں، کو منظوری دی ہے۔ حکام کے مطابق زیرِ التوا درخواستوں کا جائزہ مسلسل جاری ہے۔



