عراق
عراق میں 30 ہزار سے زائد ایزدی بے گھر افراد کی سنجار واپسی
عراق میں 30 ہزار سے زائد ایزدی بے گھر افراد کی سنجار واپسی
عراق کے مختلف صوبوں میں جنگ کے باعث بے گھر ہونے والے افراد کی اپنے آبائی علاقوں میں رضاکارانہ واپسی کا عمل تیزی سے جاری ہے۔
عراق کی سرکاری خبر رساں ایجنسی (واع) کے مطابق وزارتِ ہجرت کے ترجمان علی عباس نے سنجار، قحطانیہ اور سنونیہ میں 30 ہزار سے زائد بے گھر افراد کی واپسی کی اطلاع دی ہے۔
علی عباس کے بقول اقوام متحدہ نے عراقی حکومت کے اشتراک سے پانی، بجلی اور صحت جیسی بنیادی سہولیات کی بحالی کے لئے ایک بین الاقوامی حکمت عملی مرتب کی ہے۔
اس وقت تقریباً 19 ہزار خاندان، جن کی اکثریت یزیدی برادری سے تعلق رکھتی ہے، اربیل اور دہوک کے 16 کیمپوں میں مقیم ہیں۔




