عراق

نجف اشرف بین الاقوامی ہوائی اڈے پر پروازوں میں اضافہ، صفر کے پہلے عشرے میں 62 ہزار سے زائد زائرین کی آمد و رفت

نجف اشرف بین الاقوامی ہوائی اڈے پر پروازوں میں اضافہ، صفر کے پہلے عشرے میں 62 ہزار سے زائد زائرین کی آمد و رفت

اربعین حسینی کے قریب آنے اور متعدد بین الاقوامی فضائی کمپنیوں کی پروازیں دوبارہ شروع ہونے کے بعد نجف اشرف کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر زائرین کی آمد و رفت میں نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

عراقی سرکاری خبر رساں ایجنسی (واع) کے مطابق، نجف اشرف ایئرپورٹ کے میڈیا یونٹ کے سربراہ عمار الطفیلی نے بتایا کہ ماہِ صفر کے آغاز سے 10 صفر تک ہوائی اڈے پر مجموعی طور پر 274 پروازیں آپریٹ کی گئیں۔

اس دوران 35 ہزار 121 مسافر عراق پہنچے، جبکہ 27 ہزار 185 مسافر ملک سے روانہ ہوئے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ فلائی دبئی، قطر ایئرویز اور ایران ایئر ٹور کی پروازیں بھی دوبارہ بحال کر دی گئی ہیں، جس سے اربعین زائرین کی نقل و حمل میں مزید سہولت فراہم ہوگی۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

Back to top button