آسٹریلیا

آسٹریلیا کی مساجد مسلم خواتین کے لئے صحت کے مراکز میں تبدیل

آسٹریلیا کی مساجد مسلم خواتین کے لئے صحت کے مراکز میں تبدیل

آسٹریلیا کی ریاست نیو ساؤتھ ویلز کی مساجد میں دو سالہ تجرباتی منصوبہ نے ثابت کیا ہے کہ مسلمانوں کی عبادت گاہیں اب مسلم خواتین کی مستند طبی معلومات اور تولیدی صحت تک رسائی کا مؤثر ذریعہ بن چکی ہیں۔

یہ منصوبہ ثقافتی رکاوٹوں کے خاتمے، امتیازی رویوں کے خوف کو کم کرنے اور طبی خدمات سے متعلق شرعی سوالات کے جوابات فراہم کرنے کے مقصد سے شروع کیا گیا تھا، جس نے مسلم خواتین کے لئے صحت سے متعلق آگاہی کا ایک محفوظ اور اختصاصی ماحول فراہم کیا۔

مؤقر جریدے دی کنورسیشن (The Conversation) کی رپورٹ کے مطابق "واردہ” نامی اس پروجیکٹ کے تحت ریاست بھر کی مساجد اور اسلامی مراکز میں 26 تربیتی ورکشاپس منعقد کی گئیں، جن میں 33 مختلف ممالک سے تعلق رکھنے والی 490 مسلم خواتین نے شرکت کی۔

یہ پروگرام علمائے دین اور مستند ڈاکٹروں کے باہمی تعاون سے منعقد ہوئے، جن میں اسلامی تعلیمات سے ہم آہنگ طبی رہنمائی پر مشتمل 4 معلوماتی کتابچے بھی تقسیم کئے گئے۔

منصوبہ کی جائزہ رپورٹ کے مطابق 91 فیصد شرکاء نے ان ورکشاپس کو نہایت مفید قرار دیا جبکہ تقریباً 82 فیصد خواتین نے کہا کہ وہ اس تربیت کی روشنی میں اپنی صحت سے متعلق عادات اور طبی دیکھ بھال کے طریقوں میں تبدیلی لائیں گی۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

Back to top button