آسٹریلیا

آسٹریلیا کے شہر سڈنی میں مسجد و حسینیہ آل یاسین میں امام حسن عسکری علیہ السلام کا جشن ولادت

آسٹریلیا کے شہر سڈنی میں مسجد و حسینیہ آل یاسین میں امام حسن عسکری علیہ السلام کا جشن ولادت

مرجع عالی قدر آیۃ اللہ العظمیٰ سید صادق حسینی شیرازی دام ظلہ سے وابستہ مرکز، سڈنی کی مسجد و حسینیہ آل یاسین میں امام حسن عسکری علیہ السلام کی ولادت باسعادت کی مناسبت سے آپ کے مقام و مرتبہ اور سیرت کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے ایک پُروقار محفل کا انعقاد کیا گیا۔

یہ محفل گزشتہ ہفتہ بروز ہفتہ درجنوں مومنین کی شرکت سے منعقد ہوئی، جس میں امام حسن عسکری علیہ السلام کی شخصیت، فضائل اور مناقب کے مختلف پہلوؤں پر روشنی ڈالی گئی۔

خطباء نے گیارہویں امام علیہ السلام کے بلند و بالا مقام، آپ کے اخلاقی و روحانی فضائل اور روشن سیرت پر بیان کیا، جبکہ حاضرین نے آپ کی ولادت مسعود کو نہایت عقیدت و احترام سے منایا۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

Back to top button