یورپ

یورپی یونین میں پناہ کی درخواستیں 2021ء کے بعد کم ترین سطح پر

یورپی یونین میں پناہ کی درخواستیں 2021ء کے بعد کم ترین سطح پر

یورپی یونین پلس ممالک میں 2026ء کے پہلے 6 ماہ کے دوران پناہ کی تقریباً 332,000 درخواستیں موصول ہوئیں، جو گزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 17 فیصد کم ہیں اور 2021ء کے بعد پہلی ششماہی کی کم ترین سطح ہے۔

یورپی یونین ایجنسی برائے پناہ کے مطابق افغان شہریوں نے سب سے زیادہ 39,000 درخواستیں دیں، جبکہ وینزویلا سے 33,000 اور بنگلہ دیش سے 20,000 درخواستیں موصول ہوئیں۔ فرانس 69,000 درخواستوں کے ساتھ سرفہرست رہا، اس کے بعد اٹلی 66,000، جبکہ اسپین اور جرمنی میں 55,000، 55,000 درخواستیں موصول ہوئیں۔

یونان میں آبادی کے تناسب سے سب سے زیادہ درخواستیں ریکارڈ کی گئیں۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

Back to top button