برطانیہ کی مساجد کا "نجات دہندگان” منصوبہ کے تحت ابتدائی طبی امداد اور قیمتی جانوں کو بچانے کی تربیت کے مراکز میں تبدیل ہونا
برطانیہ کی مساجد کا "نجات دہندگان” منصوبہ کے تحت ابتدائی طبی امداد اور قیمتی جانوں کو بچانے کی تربیت کے مراکز میں تبدیل ہونا
برطانیہ کی مساجد عوام کی صحت کے فروغ اور ہنگامی حالات میں ضروری مہارتیں سکھانے کے لئے مفت ابتدائی طبی امداد اور احیائے قلب کے کورسز کے مراکز میں تبدیل ہو گئی ہیں۔
یہ پروگرام "برٹش اسلامک میڈیکل ایسوسی ایشن” کے زیر اہتمام چلایا جا رہا ہے، جس کے تحت 100 مساجد میں دو ہزار سے زائد افراد کو حرکتِ قلب بند ہونے والے مریضوں کو زندہ رکھنے کے طریقے اور شاک دینے والی ڈیوائس (ڈیفبریلیٹر) کے استعمال کی تربیت دی جائے گی۔
خبر رساں ادارہ "الشرق الاوسط” کی رپورٹ کے مطابق، 500 سے زائد ڈاکٹرز اور میڈیکل کے طلباء عوام کو تربیت دینے کی ذمہ داری نبھا رہے ہیں اور ہر دین و مذہب سے تعلق رکھنے والے افراد ان کلاسز میں شرکت کر سکتے ہیں۔
یہ منصوبہ جو 2013 میں شروع ہوا تھا، اب 25 دیگر ممالک تک توسیع پا چکا ہے اور یہ ثابت کرتا ہے کہ مساجد عبادت کے ساتھ ساتھ معاشرے کی خدمت اور انسانی جانوں کو بچانے میں بھی اہم کردار ادا کر سکتی ہیں۔




