افریقہ
کانگو میں دو اسکولوں میں خوفناک آتشزدگی، 26 طلبا جاں بحق، 300 گھر خاکستر
کانگو میں دو اسکولوں میں خوفناک آتشزدگی، 26 طلبا جاں بحق، 300 گھر خاکستر
مشرقی کانگو کے شہر بوکاوو میں جمعرات کو ایک گھر سے بھڑکنے والی آگ نے قریب واقع دو اسکولوں اور تقریباً 300 لکڑی کے مکانات کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔
حادثے میں کم از کم 26 طلبا، جن میں 19 طالبات اور 7 طلبا شامل ہیں، جاں بحق جبکہ 29 دیگر زخمی ہوئے۔ متعدد طلبا اسکول کے اندر پھنس گئے، جبکہ کچھ دھکم پیل اور دم گھٹنے کے باعث جان سے گئے۔
آتشزدگی کی وجہ تاحال معلوم نہیں ہوسکی، جبکہ حکام نے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔




