ہندوستان

ہندوستان میرٹھ کی شاہی جامع مسجد کے نیچے قدیم بدھ مٹھ کا دعویٰ

ہندوستان میرٹھ کی شاہی جامع مسجد کے نیچے قدیم بدھ مٹھ کا دعویٰ

میرٹھ: شاہی جامع مسجد کے احاطہ کے نیچے قدیم بدھ مٹھ یا کسی تاریخی ساخت کی موجودگی کے دعوے پر تحقیقات کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ مقامی وکیل رام کمار شرما نے ڈویژنل کمشنر اور ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ کو درخواست دے کر آرکیالوجیکل سروے آف انڈیا (ASI)، ماہرینِ آثارِ قدیمہ، مورخین، بدھ مت کے ماہرین اور دیگر ماہرین پر مشتمل مشترکہ کمیٹی تشکیل دینے کی اپیل کی ہے۔
درخواست میں تاریخی شواہد کی سائنسی جانچ کے ساتھ ضرورت پڑنے پر قانونی کھدائی کرانے کا بھی مطالبہ کیا گیا ہے۔

درخواست میں چینی سیاح ہیون سانگ کے سفرناموں اور مورخ پروفیسر کے ڈی شرما کے دعووں کا حوالہ دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ مسجد کی ساخت میں بعض پتھریلے ستون قدیم موریہ یا بدھ دور سے مشابہت رکھتے ہیں۔ تاہم ان دعوؤں کی آزادانہ اور سائنسی تصدیق ابھی باقی ہے۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

Back to top button