ہندوستان

ہندوستان کے مہاراشٹر میں مسلم اکثریتی سیٹوں پر ووٹوں کی بڑے پیمانے پر کٹوتی کا انکشاف

هندوستان کے مہاراشٹر میں مسلم اکثریتی سیٹوں پر ووٹوں کی بڑے پیمانے پر کٹوتی کا انکشاف

ممبئی: مہاراشٹر میں جاری خصوصی گہری نظر ثانی (SIR) کے دوران مسلم اکثریتی حلقوں میں ووٹر لسٹ سے بڑے پیمانے پر نام حذف کرنے کا معاملہ سامنے آیا ہے۔ انڈین ایکسپریس کی رپورٹ کے مطابق 38 مسلم اکثریتی اسمبلی سیٹوں پر 37.51 لاکھ یعنی 29.77 فیصد ووٹروں کو ‘انکلیکٹیبل’ قرار دے کر ڈرافٹ لسٹ سے باہر کر دیا گیا، جبکہ پوری ریاست میں یہ اوسط 21.14 فیصد ہے۔

سب سے زیادہ متاثرہ سیٹ بھیونڈی ایسٹ رہی جہاں 51 فیصد مسلم آبادی ہے اور وہاں 49.10 فیصد ووٹ خارج کیے گئے۔ اس کے بعد بھیونڈی ویسٹ میں 44.72 فیصد، ممبرا-کلوا میں 42.91 فیصد اور ممبئی کے مان خورد شیواجی نگر میں 42.31 فیصد ووٹر لسٹ سے باہر ہیں۔ چاندی ولی میں یہ شرح 41.44 فیصد رہی۔

رپورٹ کے مطابق انکلیکٹیبل میں 42.05 فیصد مستقل منتقل، 35.59 فیصد ناقابل سراغ / غیر حاضر، 12.76 فیصد متوفی اور 8.33 فیصد ڈپلیکیٹ ووٹر ہیں۔

دوسری جانب ایس سی ریزرو 29 سیٹوں پر اخراج کی شرح صرف 19.61 فیصد اور ایس ٹی کی 25 سیٹوں پر 13.21 فیصد رہی، جو مسلم اکثریتی سیٹوں کے مقابلے میں کافی کم ہے۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

Back to top button