یورپ

لندن میں ’’یہیں پیدا ہوا‘‘ کے عنوان سے فنّی نمائش؛ یورپ میں مسلمانوں کی تاریخ

لندن میں ’’یہیں پیدا ہوا‘‘ کے عنوان سے فنّی نمائش؛ یورپ میں مسلمانوں کی تاریخ

مشرقی لندن کے وی اینڈ اے ایسٹ اسٹور ہاؤس میوزیم میں ’’یہیں پیدا ہوا‘‘ کے عنوان سے ایک فنّی نمائش منعقد کی گئی ہے، جس میں مسلمانوں کی زندگی، یورپ میں ان کی طویل موجودگی کی تاریخ اور بڑھتی ہوئی اسلاموفوبیا کے نتیجے میں درپیش چیلنجز کو فنّی انداز میں پیش کیا گیا ہے۔

یہ نمائش 536 سال پرانی چھت کے نیچے، اسلامی اسپین کے طرزِ تعمیر سے متاثر ہوکر منعقد کی گئی ہے، جہاں برطانوی معمار اور فن کار شاہد سلیم کے تین بڑے نقش دار پردے نمائش کے لیے پیش کیے گئے ہیں۔

الجزیرہ کے مطابق، یہ فن پارے برطانیہ میں بڑھتی ہوئی اجنبی دشمنی، تارکینِ وطن مخالف پالیسیوں اور حالیہ نسل پرستانہ فسادات کے ردِعمل میں تخلیق کئے گئے ہیں۔

پہلے پردے کا عنوان ’’وزارتِ داخلہ‘‘ ہے، جس میں تارکینِ وطن کے خلاف حکومتی مخالفانہ نعروں کو الحمرا محل کے جیومیٹریکل نقش و نگار کے ساتھ یکجا کیا گیا ہے۔

دوسرے پردے میں التاب علی نامی 24 سالہ بنگلہ دیشی مزدور کی تصویر پیش کی گئی ہے، جسے 1978ء میں ایک نسل پرستانہ حملے میں قتل کر دیا گیا تھا۔

تیسرے پردے میں کوئینز مارکیٹ کی پُرجوش اور متحرک فضا کو کثیرالثقافتی زندگی کی علامت کے طور پر پیش کیا گیا ہے۔

یہ نمائش یورپی معاشرے میں اسلامی فن و ثقافت کے لئے پائی جانے والی پذیرائی اور اسی معاشرے میں بڑھتے ہوئے اسلاموفوبک جرائم کے درمیان موجود تضاد کو اجاگر کرتی ہے۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

Back to top button