دنیا بھر میں شیعہ مسلمانوں کے حقوق کی خلاف ورزیوں پر عالمی ادارہ کی ماہانہ رپورٹ
دنیا بھر میں شیعہ مسلمانوں کے حقوق کی خلاف ورزیوں پر عالمی ادارہ کی ماہانہ رپورٹ
عالمی تنظیم برائے نگرانیِ حقوقِ شیعیان، جو عالمی فاؤنڈیشن آیۃ اللہ العظمیٰ سید صادق حسینی شیرازی سے وابستہ ہے، نے یکم اگست سے یکم ستمبر 2026ء کے دوران دنیا بھر میں شیعہ مسلمانوں کے خلاف انسانی حقوق کی اہم خلاف ورزیوں پر مشتمل اپنی ماہانہ رپورٹ جاری کردی ہے۔
رپورٹ میں شیعہ مسلمانوں کے خلاف تکفیری گروہوں کی دہشت گردانہ کارروائیوں کے ساتھ ساتھ بعض حکومتوں اور نظاموں کی جانب سے شیعہ افراد اور برادریوں کے خلاف دباؤ، ظلم و تشدد اور ناروا سلوک کے واقعات کا بھی جائزہ لیا گیا ہے۔
تنظیم نے بتایا کہ اس رپورٹ کے لئے معلومات میدانی رپورٹس، وزارتِ صحت کے اعداد و شمار اور ملکی و بین الاقوامی انسانی حقوق کی تنظیموں کی رپورٹس سے جمع کی گئی ہیں۔ بعض واقعات کی تحقیقات جاری ہونے کے باعث رپورٹ کو مستقبل میں اپ ڈیٹ بھی کیا جا سکتا ہے۔
رپورٹ میں دنیا کے مختلف ممالک میں شیعہ افراد اور برادریوں کے خلاف انسانی حقوق کی نمایاں خلاف ورزیوں کا جائزہ پیش کیا گیا ہے۔
تنظیم نے مزید واضح کیا کہ مناسب شواہد اور دستاویزات کی عدم دستیابی کے باعث بعض واقعات کو رپورٹ میں شامل نہیں کیا گیا۔ تنظیم کے مطابق اس کی سرگرمیوں کا مقصد انصاف اور مساوات کے حصول میں کردار ادا کرنا ہے اور ان کے پیچھے کوئی سیاسی یا مالی مفاد کارفرما نہیں۔




