بنگلہ دیش
بنگلہ دیش میں خسرہ کی مہلک وبا؛ تقریباً 1000 بچوں کی موت
بنگلہ دیش میں خسرہ کی مہلک وبا؛ تقریباً 1000 بچوں کی موت
بنگلہ دیش میں گزشتہ چند ماہ کے دوران خسرہ (Measles) کی خطرناک وبا نے تقریباً 1000 بچوں کی جان لے لی، جس کے باعث ملک کو صحت کے ایک غیر معمولی بحران کا سامنا ہے۔
سرکاری رپورٹس کے مطابق، اس متعدی بیماری سے ایک لاکھ 80 ہزار سے زائد بچے متاثر ہو چکے ہیں، جبکہ دارالحکومت کے اسپتالوں میں مریضوں کی تعداد بڑھنے کے باعث گنجائش ختم ہونے لگی ہے۔
خبر رساں ادارہ اے ایف پی (AFP) کے مطابق، سیاسی حالات اور حالیہ بدامنی کے نتیجے میں ویکسینیشن کی کمی کو خسرہ کی وبا تیزی سے پھیلنے کی اہم وجوہات میں شمار کیا جا رہا ہے۔
بنگلہ دیش کے محکمۂ صحت کے حکام نے اس مہلک بحران پر قابو پانے کے لئے ملک گیر ویکسینیشن مہم شروع کر دی ہے۔




