شیعہ مرجعیت
اگر قرض کی واپسی مختلف کرنسی میں زیادہ رقم کے ساتھ ہو تو یہ سود شمار نہیں ہوگا: آیۃ اللہ العظمی شیرازی
اگر قرض کی واپسی مختلف کرنسی میں زیادہ رقم کے ساتھ ہو تو یہ سود شمار نہیں ہوگا: آیۃ اللہ العظمی شیرازی
مرجع عالی قدر آیۃ اللہ العظمیٰ سید صادق حسینی شیرازی کی روزانہ علمی نشست، اتوار 23 ربیع الاول 1448 کو منعقد ہوئی۔
اس نشست میں گزشتہ نشستوں کی طرح معظم لہ نے حاضرین کے مختلف فقہی مسائل سے متعلق سوالات کے جوابات دیے۔
آیۃ اللہ العظمیٰ شیرازی نے قرض کے بعض احکام کے بارے میں فرمایا: قرض میں اگر شروع ہی میں یہ شرط رکھی جائے کہ زیادہ رقم واپس کی جائے تو یہ صحیح نہیں ہے اور اس پر سود کا حکم لگتا ہے۔
معظم لہ نے مزید فرمایا: لیکن اگر قرض دو مختلف کرنسیوں میں لیا جائے، مثلاً ریال میں قرض لیا جائے لیکن ڈالر میں زیادہ رقم کے ساتھ واپس کیا جائے تو اس پر سود کا حکم نہیں لگتا۔




