پاکستان

آن لائن فراڈ سے نوجوانوں کو محتاط رہیں: علامہ شبیر میثمی

کراچی، 4 ستمبر 2026ء: مسجد و امام بارگاہ بقیۃ اللہ علیہ السلام ڈیفنس کراچی میں خطبۂ جمعہ دیتے ہوئے شیعہ علماء کونسل پاکستان کے سکریٹری جنرل علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی نے امام جعفر صادق علیہ السلام کی حیاتِ مبارکہ اور علمی خدمات پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ اسلام کا مقصد انسان کی تعلیم، تزکیۂ نفس، اخلاق اور بندگیِ خدا ہے۔ انہوں نے کہا کہ امام محمد باقر علیہ السلام اور امام جعفر صادق علیہ السلام نے علمی درس و تدریس کے ذریعہ قرآن، توحید، احکام اور مختلف تو علوم کی تعلیم کو فروغ دیا۔

علامہ میثمی نے امام صادق علیہ السلام کے علمی مناظرات کو خرافات کے رد اور دینی حقائق کی وضاحت کا اہم ذریعہ قرار دیا۔ انہوں نے کراچی کے قتل کے واقعہ میں شفاف تحقیقات و فوری انصاف، کرپٹو کرنسی اور آن لائن فراڈ سے نوجوانوں کو محتاط رہنے اور قانون کی یکساں عمل داری پر زور دیا۔

مشرق وسطی کی صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے انہوں نے مسلم ممالک سے عملی کردار ادا کرنے کا مطالبہ کیا۔ پاکستان میں اتحاد و وحدت کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے حکومت سے فرقہ وارانہ کشیدگی کی روک تھام، امن و اتحاد کے فروغ اور قومی مسائل کو حکمت و باہمی تعاون سے حل کرنے کا مطالبہ کیا۔ آخر میں تقویٰ، آخرت کی جواب دہی اور تعجیلِ ظہورِ امام زمانہ عجل اللہ فرجہ الشریف کے لئے دعا کی تلقین کی۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

Back to top button