پاکستان

پاکستان ،بجلی مہنگی، عوام پر 33 ارب روپے کا اضافی بوجھ

پاکستان ،بجلی مہنگی، عوام پر 33 ارب روپے کا اضافی بوجھ

اسلام آباد: ملک بھر میں بجلی صارفین کے لئے ایک بار پھر نرخ بڑھا دیے گئے۔ نیپرا نے ماہانہ ایڈجسٹمنٹ کے تحت بجلی 2 روپے 6 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کا فیصلہ کیا ہے، جس کا بوجھ ستمبر کے بجلی بلوں میں منتقل ہوگا اور صارفین پر تقریباً 33 ارب روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا۔

اس کے علاوہ اپریل تا جون 2026 کی سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کے تحت بجلی 52 پیسے فی یونٹ مزید مہنگی کی گئی ہے، جس کا اطلاق ستمبر سے نومبر تک ہوگا اور کے الیکٹرک کے صارفین بھی اس میں شامل ہوں گے۔ اس اضافے سے مزید 12 ارب 67 کروڑ روپے کا بوجھ پڑنے کا امکان ہے۔

بجلی کے نرخوں میں مسلسل اضافے کے ساتھ پٹرول، گیس، اشیائے خورونوش، ٹرانسپورٹ اور دیگر بنیادی ضروریات کی بڑھتی قیمتیں بھی عوام کی مشکلات میں اضافہ کر رہی ہیں، جس سے گھریلو بجٹ پہلے ہی شدید دباؤ کا شکار ہے۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

Back to top button