افریقہ
کانگو میں ایبولا وائرس کی وبا سے ہلاکتوں کی تعداد 3 ہزار سے تجاوز
کانگو میں ایبولا وائرس کی وبا سے ہلاکتوں کی تعداد 3 ہزار سے تجاوز
کانگو کے صحت کے حکام نے اعلان کیا ہے کہ ملک میں حالیہ ایبولا وائرس کی وبا سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 3 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔
سرکاری اعداد و شمار کے مطابق، مئی کے وسط میں وبا کے آغاز سے اب تک 6 ہزار سے زائد افراد میں ایبولا وائرس کی تصدیق ہو چکی ہے، جبکہ اس بیماری سے اموات کی شرح 48.6 فیصد بتائی گئی ہے۔ سب سے زیادہ شرحِ اموات کم عمر بچوں میں ریکارڈ کی گئی ہے۔
ویب سائٹ "عرب 48” کے مطابق، اس وقت 800 سے زائد مریض طبی مراکز اور قرنطینہ میں زیرِ علاج ہیں۔ اسی دوران برطانوی حکومت نے اس صحت کے بحران پر قابو پانے کے لئے طبی عملے کی مدد، بیماری کی نگرانی اور حفاظتی پروٹوکول پر عمل درآمد کے لئے 5 کروڑ پاؤنڈ کی مالی امداد فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے۔




