نجف اشرف میں دفتر آیۃ اللہ العظمیٰ شیرازی اور جرمن اہلی اسپتال کے درمیان مستحق مریضوں کی معاونت کے لئے تعاون

نجف اشرف میں مرجعِ عالی قدر آیۃ اللہ العظمیٰ سید صادق حسینی شیرازی کے دفتر کے شعبۂ تبلیغات کے ڈائریکٹر حجۃ الاسلام صلاح حلفی نے نجف اشرف کے جرمن اہلی اسپتال کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے اسپتال کے انتظامی نائب زید الاعسم سے ملاقات اور گفتگو کی۔
اس ملاقات میں مستحق اور ضرورت مند مریضوں کی معاونت، نیز آپریشن کے اخراجات میں کمی کے لئے ایک مشترکہ پروگرام پر اتفاق کیا گیا۔
اس معاہدہ کے مطابق ضرورت مند مریضوں، بالخصوص کینسر کے مرض میں مبتلا افراد، نیز زچگی کی طبی خدمات کی ضرورت رکھنے والی مستحق ماؤں کو علاج اور آپریشن کے اخراجات میں خصوصی رعایت فراہم کی جائے گی۔
حجۃ الاسلام صلاح حلفی نے اسپتال کے طبی و درمانی عملے کی کاوشوں اور ان کی انسان دوستانہ خدمات کو سراہتے ہوئے ضرورت مند مریضوں کی حمایت اور معاونت کے لئے اسپتال کی جانب سے کئے جانے والے اقدامات پر قدردانی کا اظہار کیا۔
ملاقات کے اختتام پر طبی و درمانی عملے کی انسان دوستانہ خدمات اور مسلسل کوششوں کے اعتراف میں انہیں ابتکار و تخلیق کا اعزاز بھی پیش کیا گیا۔




