افغانستان
افغانستان میں 17 ربیع الاول کا جشن، مختلف شہروں میں محافل
افغانستان میں 17 ربیع الاول کا جشن، مختلف شہروں میں محافل
افغانستان میں 17 ربیع الاول 1448ھ کے موقع پر شیعوں نے ولادتِ باسعادت حضرت محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وآلہ اور امام جعفر صادق علیہ السلام کی مناسبت سے مختلف علاقوں میں جشن اور مذہبی محافل منعقد کیں۔
کابل، بامیان اور بدخشان سمیت مختلف علاقوں میں منعقدہ محافل میں علماء، ذاکرین اور مومنین نے شرکت کی۔ محافل میں سیرتِ رسول اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ اور تعلیماتِ امام جعفر صادق علیہ السلام پر روشنی ڈالی گئی، جبکہ نعت، منقبت اور دیگر مذہبی پروگرام بھی پیش کیے گئے۔
بامیان میں سیرتِ نبوی و امام صادق علیہ السلام کی کے موضوع پر کتاب خوانی کا مقابلہ بھی منعقد ہوا، جس میں سو سے زائد افراد نے شرکت کی۔




