افغانستان

بدخشان میں سونے کی کانوں پر تنازع، طالبان کی اندرونی کشیدگی میں اضافہ

بدخشان میں سونے کی کانوں پر تنازع، طالبان کی اندرونی کشیدگی میں اضافہ

افغانستان کے صوبہ بدخشان میں سونے کی کانوں کے معاملے پر طالبان کی مرکزی قیادت اور مقامی کمانڈر جمعہ خان فاتح کے درمیان اختلافات شدت اختیار کر گئے ہیں۔

اطلاعات کے مطابق وزیر دفاع ملا یعقوب مجاہد نے صورتحال کا جائزہ لینے اور سرحدی علاقوں کی سکیورٹی کا معائنہ کرنے کے لئے بدخشان کا دورہ کیا۔

ذرائع کے مطابق طالبان قیادت مقامی رہنماؤں کا اثر و رسوخ محدود کرنے اور غیر قانونی کان کنی روکنے کی کوشش کر رہی ہے، جبکہ خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ تنازع مسلح تصادم کی صورت اختیار کر سکتا ہے۔

مبصرین کے مطابق بدخشان کی حساس سرحدی حیثیت اور تاجکستان، چین و پاکستان سے قربت کے باعث طالبان اس بحران کو پھیلنے سے روکنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

Back to top button