افغانستان

مزار شریف میں امیرالمؤمنین حضرت علی علیہ السلام سے منسوب تاریخی زیارت گاہ کی تعمیرِ نو اور مرمت کا آغاز

افغانستان کے ولایت بلخ کے مرکزی شہر مزار شریف میں امیرالمؤمنین حضرت علی علیہ السلام سے منسوب تاریخی زیارت گاہ کی عمارت کی تعمیرِ نو اور مرمت کا منصوبہ 4 کروڑ افغانی کی لاگت سے شروع کر دیا گیا ہے۔

ٹیلی ویژن نیٹ ورک "طلوع نیوز” کے مطابق، حالیہ زلزلوں سے ہونے والے نقصانات کے بعد اس تاریخی، ثقافتی اور مذہبی مقام کے تحفظ اور نگہداشت کے مقصد سے اس تعمیراتی منصوبے کا آغاز کیا گیا ہے۔ منصوبہ آئندہ دو سال کے دوران مکمل کرکے زائرین کے لئے پوری طرح قابلِ استفادہ بنا دیا جائے گا۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

Back to top button