مصر
مصر کی شاہراہوں پر چلتے ہوئے ٹرک سے سامان کی حیران کن اور مہارت سے چوری کی متنازع ویڈیو وائرل

مصر کی ایک شاہراہ پر چلتے ہوئے ٹرک سے خطرناک انداز میں سامان چوری کرنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر بڑے پیمانے پر وائرل ہوئی ہے۔
ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ چور ایک پک اَپ گاڑی کے ذریعہ چلتے ہوئے ٹرک کے قریب پہنچتے ہیں اور اس پر لدا ہوا کچھ سامان اتار لیتے ہیں۔
عربیہ نیوز کے مطابق، چوری کے اس غیر معمولی اور خطرناک واقعے پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے شدید ردِعمل سامنے آیا ہے۔
اس سلسلے میں بین الریاستی راستوں پر سفر کرنے والے ٹرانسپورٹ ڈرائیوروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ مسلسل گاڑی کے آئینوں پر نظر رکھیں، ٹرک کے مال بردار حصے میں حفاظتی تالوں کا استعمال کریں اور کسی بھی مشتبہ سرگرمی کی صورت میں فوری طور پر سکیورٹی فورسز یا ہائی وے پولیس کو اطلاع دیں۔




