شیعہ مرجعیت

قم میں مؤسسۂ اہلِ بیت علیہم السلام کے کارکنان کی آیت اللہ العظمیٰ شیرازی سے ملاقات

قم میں مؤسسۂ اہلِ بیت علیہم السلام کے کارکنان کی آیت اللہ العظمیٰ شیرازی سے ملاقات

ثقافتی و فلاحی مؤسسۂ اہلِ بیت علیہم السلام کے کارکنان نے حجۃ الاسلام صادق بصری کی سربراہی میں مقدس شہر قم میں مرجعِ عالی قدر آیت اللہ العظمیٰ سید صادق حسینی شیرازی سے ملاقات اور گفتگو کی۔

اس ملاقات میں مؤسسۂ اہلِ بیت علیہم السلام کی سرگرمیوں اور پروگراموں کی رپورٹ پیش کی گئی اور ثقافتی و دینی امور سے متعلق موضوعات پر گفتگو ہوئی۔

آیۃ اللہ العظمیٰ سید صادق حسینی شیرازی نے ثقافتی سرگرمیوں اور معارفِ اہلِ بیت علیہم السلام کی ترویج کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے ادارہ کے ذمہ داران کے لئے توفیق اور کامیابی کی دعا فرمائی۔

ثقافتی و فلاحی مؤسسۂ اہلِ بیت علیہم السلام بصرہ میں مرجع عالی قدر آیۃ اللہ العظمیٰ سید صادق حسینی شیرازی سے وابستہ مراکز میں سے ایک ہے۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

Back to top button