یورپ

مشرقی ترکیہ کے تاریخی مقام اَنی میں سلجوقی دور کی منفرد سنگی کتیبہ دریافت، جس پر رسولِ خدا صلی اللہ علیہ وآلہ کا نامِ مبارک مزین ہے

مشرقی ترکیہ کے تاریخی مقام اَنی میں سلجوقی دور کی منفرد سنگی کتیبہ دریافت، جس پر رسولِ خدا صلی اللہ علیہ وآلہ کا نامِ مبارک مزین ہے

ترکیہ کے صوبہ قارص میں واقع تاریخی مقام اَنی میں ہونے والی آثارِ قدیمہ کی کھدائی کے دوران سلجوقی دور سے تعلق رکھنے والی ایک قیمتی اور منفرد سنگی کتیبہ دریافت ہوئی ہے۔

یہ قدیم اثر اس خطہ کی اسلامی شناخت کی عکاسی کرتا ہے اور اس دور کے معماری فن اور قبرستانی ثقافت کو سمجھنے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔

عراقی سرکاری خبر رساں ادارہ کی رپورٹ کے مطابق، ترکیہ کے وزیرِ ثقافت و سیاحت محمد نوری ارسوی نے بتایا کہ ۵۱ سینٹی میٹر لمبے اس پتھر پر حضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہ کا نام مبارک خطِ کوفی میں کندہ ہے، جو ایک آٹھ پتی والے ستارے کے گرد چھ مرتبہ تحریر کیا گیا ہے۔

خبر میں موجود معلومات کے مطابق، ماہرینِ آثارِ قدیمہ کا خیال ہے کہ یہ سنگی ٹکڑا سلجوقی دور کے مقبروں کی معماری کا حصہ تھا۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

Back to top button