لبنان

جنوبی لبنان میں اقوامِ متحدہ کی عبوری فورس کا انتباہ: بنیادی ڈھانچے کی بڑے پیمانے پر تباہی اور بعض رہائشی علاقوں کا مکمل انہدام

جنوبی لبنان میں اقوامِ متحدہ کی عبوری فورس کا انتباہ: بنیادی ڈھانچے کی بڑے پیمانے پر تباہی اور بعض رہائشی علاقوں کا مکمل انہدام

جنوبی لبنان میں فوجی کارروائیوں کا تسلسل، رہائشی علاقوں اور عوامی خدمات کی تباہی نے ان علاقوں کے مکینوں کے لئے متعدد انسانی اور ماحولیاتی مشکلات پیدا کر دی ہیں۔

بنیادی سہولیات کو پہنچنے والے نقصانات کے باعث شہریوں کے لیے اپنے علاقوں اور گھروں میں واپس لوٹنا دشوار ہو گیا ہے۔

لبنان کی قومی خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اقوامِ متحدہ کی عبوری فورس (یونیفل) کے ترجمان نے کہا ہے کہ جنوبی لبنان میں گھروں، اسکولوں، طبی مراکز اور بنیادی ڈھانچے کے نیٹ ورک کی تباہی وسیع پیمانے پر پھیل چکی ہے۔

رپورٹ کے مطابق، یونیفل کے ترجمان نے زور دیا کہ بعض رہائشی علاقے مکمل طور پر ملبے میں تبدیل ہو چکے ہیں اور پائیدار استحکام اسی صورت میں حاصل کیا جا سکتا ہے جب غیر فوجی شہری آبادی اور اس کی بستیوں کا تحفظ یقینی بنایا جائے۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

Back to top button