
عراق کے شہر ناصریہ میں ایامِ فرحۃ الزہرا کی مناسبت سے ایک عظیم الشان سڑکوں پر جشن کا انعقاد کیا گیا، جس میں عوام کی بڑی تعداد اور مختلف مذہبی انجمنوں نے شرکت کی۔
اس مذہبی تقریب میں عراق کے معروف اور ممتاز ذاکرین، جن میں مجتبیٰ کعبی، سید فاقد موسوی اور مرتضیٰ حرب شامل ہیں، نے مدحِ اہل بیت علیہم السلام اور اشعار پیش کئے۔
خبر رساں ایجنسی «فرات نیوز» کے مطابق، یہ جشن عوام کی پُرجوش شرکت کے ساتھ منعقد ہوا، جہاں مداحانِ اہل بیت علیہم السلام نے اس مذہبی مناسبت کی خوشی میں خصوصی پروگرام پیش کئے۔




