افریقہ

نائجیریہ کی ریاست نائجر میں مسلح دہشت گردوں کا مسجد پر حملہ، 60 سے زائد نمازی اغوا

نائجیریہ کی ریاست نائجر کے شہر دکارا کی مرکزی مسجد پر مسلح افراد کے اچانک حملے کے نتیجے میں 60 سے زائد نمازیوں کو اغوا کرکے جنگل کی طرف لے جایا گیا۔

نائجیریا کے اخبار ڈیلی ٹرسٹ (Daily Trust) کے مطابق یہ واقعہ نمازِ جمعہ کی ادائیگی کے دوران پیش آیا۔ حملہ آوروں نے فائرنگ کی اور اس کے بعد بغیر کسی جانی نقصان کے نمازیوں کو یرغمال بنا لیا۔

ریاست نائجر کی پولیس نے بتایا ہے کہ واقعہ کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں تاکہ حملے کی مکمل تفصیلات اور اس کے دیگر پہلوؤں کا جائزہ لیا جا سکے۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

Back to top button