افغانستان

طالبان کی جانب سے نئے قانون کا نفاذ؛ افغانستان میں ہر قسم کے مظاہروں پر مکمل پابندی

طالبان کی جانب سے نئے قانون کا نفاذ؛ افغانستان میں ہر قسم کے مظاہروں پر مکمل پابندی

طالبان کے سربراہ نے ’’پولیس قانون‘‘ کے عنوان سے ایک نیا قانون جاری کرتے ہوئے اس گروہ کی پولیس کے ڈھانچے اور فرائض کا تعین کیا ہے اور افغانستان بھر میں ہر قسم کے مظاہروں اور احتجاجی اجتماعات کے انعقاد پر پابندی عائد کر دی ہے۔

خبر رساں ادارے ’’۸صبح‘‘ کے مطابق، طالبان کی وزارتِ عدلیہ نے 53 دفعات پر مشتمل یہ قانون جاری کرتے ہوئے اعلان کیا کہ نئے قانون میں پولیس اہلکاروں کے فرائض اور ذمہ داریوں کو واضح کیا گیا ہے۔

اس قانون کی دفعہ 50 کے تحت ملک میں کسی بھی قسم کا مظاہرہ کرنا جرم قرار دیتے ہوئے ممنوع قرار دیا گیا ہے۔ اس فیصلے نے شہری حقوق کے کارکنوں اور انسانی حقوق کے مبصرین میں شدید تشویش پیدا کر دی ہے۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

Back to top button