دنیا

اسلامی مقدسات کی توہین کرنے والے شہری کو ملائیشیا کی ریاست جوہر کی عدالت سے قید کی سزا

اسلامی مقدسات کی توہین کرنے والے شہری کو ملائیشیا کی ریاست جوہر کی عدالت سے قید کی سزا

ملائیشیا کے عدالتی نظام نے قرآنِ کریم کی توہین اور مسلمانوں کے مذہبی جذبات مجروح کرنے کے جرم میں سنگاپور کے ایک شہری کو قید اور جرمانے کی سزا سنائی ہے۔

خبر رساں ادارہ چینل نیوز ایشیا (Channel News Asia) کے مطابق، ریاست جوہر کی عدالت نے 56 سالہ سکیورٹی گارڈ کو ایک آن لائن گاڑی کے ذریعے سفر کے دوران مسلمانوں کی مقدس کتاب قرآنِ کریم کی توہین کا اعتراف کرنے کے بعد 14 روز قید اور 7 ہزار ملائیشین رنگٹ جرمانے کی سزا سنائی۔

اس شخص کے توہین آمیز کلمات ڈرائیور نے ریکارڈ کر لئے تھے، جو بعد میں سوشل میڈیا پر نشر ہوگئے۔ اس واقعے کے نتیجے میں ملائیشیا بھر میں شدید عوامی غم و غصے اور احتجاج کی لہر پیدا ہوگئی۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

Back to top button