غیر درجہ بندی
سویڈن کے ہائی اسکول میں تلوار سے حملہ، متعدد طلبا زخمی

سویڈن کے شہر فاگرستا کے برینل ہائی اسکول میں تلوار بردار شخص نے طلبا اور اساتذہ پر حملہ کردیا، جس کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی ہوگئے۔ حملے کے وقت اسکول میں 16 سے 20 سال کی عمر کے تقریباً 450 طلبا موجود تھے۔
پولیس نے موقع پر پہنچ کر حملہ آور کو ٹانگ میں گولی مار کر زخمی حالت میں گرفتار کرلیا، جبکہ زخمی طلبا کو اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔ مقامی میڈیا کے مطابق درجن سے زائد افراد کو طبی امداد دی گئی، بعض زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔
پولیس نے اسکول اور اطراف کے علاقے کو گھیرے میں لے کر تلاشی شروع کردی، جبکہ احتیاطاً فاگرستا کے دیگر آٹھ اسکولوں میں بھی لاک ڈاؤن نافذ کیا گیا۔ حکام کے مطابق فی الحال عوام کو کوئی خطرہ نہیں۔ حملے کے محرکات جاننے کے لیے تحقیقات جاری ہیں۔




