مصر

اندلس کے دور سے تعلق رکھنے والے قرآنِ کریم کے نایاب 800 سالہ نسخے کی دریافت اور اسپین کے ملاگا میوزیم میں حفاظت

اندلس کے دور سے تعلق رکھنے والے قرآنِ کریم کے نایاب 800 سالہ نسخے کی دریافت اور اسپین کے ملاگا میوزیم میں حفاظت

قرآنِ کریم کا ایک قیمتی اور نایاب خطی نسخہ، جس کی عمر 8 صدیوں سے زیادہ ہے اور جو اندلس میں مسلمانوں کے دورِ حکومت سے تعلق رکھتا ہے، صدیوں تک پوشیدہ رہنے کے بعد اسپین کے صوبہ ملاگا میں مرمت کرکے محفوظ کر لیا گیا ہے۔

خبر رساں ویب سائٹ "اسلام سٹی” کے مطابق، قرآنِ کریم کا یہ منفرد نسخہ 2003ء میں کوتار نامی گاؤں میں مزدوروں کو اتفاقاً ملا تھا۔

مربع شکل کا یہ نسخہ بارہویں یا تیرہویں صدی عیسوی سے تعلق رکھتا ہے اور اس دور کے ایک فقیہ نے اسے نقصان سے محفوظ رکھنے کے لیے دیوار کے پیچھے چھپا دیا تھا۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

Back to top button