مصر میں 6 لاکھ سے زیادہ مہاجرین موجود

مصر میں اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے مہاجرین کے نمائندے نے اس ملک میں 6 لاکھ سے زائد مہاجرین کے رجسٹریشن کی خبر دی۔مصر اور عرب لیگ میں اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے مہاجرین کے نمائندے حنان حمدان نے بتایا: مصر میں پناہ گزین دوسرے پناہ گزین کیمپوں سے مختلف ماحول میں رہتے ہیں، کیونکہ مصر میں پناہ گزینوں کو مقامی کمیونٹیز میں منتقل ہونے، ضم ہونے کی اجازت ہے اور مصر کو اس حوالے سے عالمی برادری میں ایک ماڈل سمجھا جاتا ہے۔
اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر کے کردار کے بارے میں انہوں نے بتایا کہ اس کمیشن کا اہم قدم پناہ گزینوں اور پناہ کے متلاشیوں کے ناموں کا اندراج کرنا ہے تاکہ بین الاقوامی قوانین کی بنیاد پر ان لوگوں کو ان کے حقوق تک رسائی کی ضمانت دی جا سکے۔ اس اہلکار نے مزید بتایا: یہ کمیشن دیگر ممالک میں کچھ پناہ گزینوں کے لئے دوبارہ آباد کاری کے مواقع فراہم کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔




