میت کے وصی کے لئے مشہور قول کے مطابق عدالت نہیں، وثاقت کافی ہے: آیۃ اللہ العظمیٰ شیرازی
میت کے وصی کے لئے مشہور قول کے مطابق عدالت نہیں، وثاقت کافی ہے: آیۃ اللہ العظمیٰ شیرازی
مرجع عالی قدر آیۃ اللہ العظمیٰ سید صادق حسینی شیرازی کی روزانہ علمی نشست اتوار، 2 ربیع الاول 1448ھ کو منعقد ہوئی۔
اس نشست میں، سابقہ نشستوں کی طرح، معظم لہ نے حاضرین کی جانب سے فقہی مسائل سے متعلق مختلف سوالات کے جوابات دیے۔
آیۃ اللہ العظمیٰ شیرازی نے میت کے وصی کے لیے عدالت کی شرط کے بارے میں فرمایا: میت کے وصی کے سلسلہ میں فقہاء کے درمیان اختلافِ نظر پایا جاتا ہے۔ ایک قلیل قول یہ ہے کہ وصی کے لیے عادل ہونا شرط ہے۔
معظم لہ نے مزید فرمایا: لیکن فقہاء کے درمیان مشہور قول یہ ہے کہ میت کے وصی کے لیے صرف وثاقت کافی ہے، اگرچہ وہ عادل نہ ہو۔
انہوں نے مزید تاکید فرمائی کہ یہ مسئلہ عروۃ الوثقیٰ میں بھی بیان ہوا ہے اور اکثر فقہاء بھی اسی کے قائل ہیں، کیونکہ میت کے وصی کے لئے عدالت کی شرط لازم قرار دینے پر کوئی دلیل موجود نہیں ہے۔




