مصر
مصر میں گرفتار 35 شیعہ افراد کی فوری رہائی کا 15 انسانی حقوق تنظیموں کا مطالبہ
مصر میں گرفتار 35 شیعہ افراد کی فوری رہائی کا 15 انسانی حقوق تنظیموں کا مطالبہ
مصر میں ایامِ عاشورا کے دوران گرفتاریوں کی لہر کے بعد انسانی حقوق کی تنظیموں نے ان کارروائیوں کو فوری طور پر روکنے اور پیروانِ اہلِ بیت علیہم السلام کو غیر مشروط طور پر رہا کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
روزنامہ الدستور کے مطابق، 15 انسانی حقوق کی تنظیموں نے مشترکہ بیان جاری کرتے ہوئے 35 شیعہ مسلمانوں کی رہائی کا مطالبہ کیا، جن میں ایک صحافی بھی شامل ہے۔
ان تنظیموں نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ان افراد کے خلاف عائد سکیورٹی سے متعلق الزامات محض ان کی مذہبی شناخت اور پُرامن دینی مراسم کی ادائیگی کی بنیاد پر عائد کئے گئے ہیں۔




