مقدس مقامات اور روضے

حرمِ امامین عسکریین سامرہ میں شبیہ تابوت رسولِ خدا صلی اللہ علیہ وآلہ برآمد

حرمِ امامین عسکریین  سامرہ میں شبیہ تابوت رسولِ خدا صلی اللہ علیہ وآلہ برآمد

حضرت ختمی مرتبت محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کہ یوم شہادت پر شہرِ مقدس سامرہ میں حرمِ مطہر امامین عسکریین سلام اللہ علیہما کے صحن و سرا پُرغم اور روح پرور عزاداری کے مناظر پیش کرتے رہے، جہاں رسولِ خدا صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پیکرِ اطہر کی علامتی تشییع کی گئی۔

شیعہ خبر رساں ایجنسی کے مطابق، اس روحانی اور عزائی پروگرام میں زائرین، مجاورین اور خاندانِ عصمت و طہارت علیہم السلام کے عقیدت مندوں کی بڑی تعداد نے جوش و خروش کے ساتھ شرکت کی۔ عزادار غم و اندوہ میں ڈوبے ہوئے تھے اور انہوں نے اس عظیم سانحے پر بارگاہِ اہلِ بیت علیہم السلام میں تعزیت و تسلیت پیش کی۔

اس پُرشکوہ عزاداری کے دوران عزاداروں نے رسولِ خدا صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے شبیہ تابوت کو اپنے ہاتھوں پر اٹھایا، سیاہ پرچم لہرائے اور منظم انداز میں سینہ زنی و نوحہ خوانی کی۔

مختلف علاقوں سے آنے والے سوگواروں کی وسیع شرکت نے حرمِ مطہر امامین عسکریین سلام اللہ علیہما کے ماحول کو حزن، عقیدت اور معنویت سے بھر دیا۔

حضرت امام علی نقی ہادی اور حضرت امام حسن عسکری سلام اللہ علیہما کے روضۂ مطہر کے جوار میں عزاداری کے ان روایتی دستوں اور مراسم کا انعقاد، پیروانِ اہلِ بیت علیہم السلام کے معارفِ نبوی سے گہرے تعلق اور عظیم مذہبی مناسبات پر شعائرِ الٰہی کو زندہ رکھنے کے عزم کی واضح علامت ہے۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

Back to top button