سعودی عرب
ریاض میں فرنیچر فیکٹری میں ہولناک آتش زدگی، 16 بنگلہ دیشی مزدور جاں بحق
ریاض میں فرنیچر فیکٹری میں ہولناک آتش زدگی، 16 بنگلہ دیشی مزدور جاں بحق
سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں فرنیچر بنانے والی ایک فیکٹری میں شدید آتش زدگی کے نتیجے میں 16 بنگلہ دیشی مزدور جاں بحق ہوگئے۔
الجزیرہ نیٹ ورک کے مطابق، حادثے کی اطلاع ملتے ہی امدادی ٹیمیں فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں، تاہم آگ کے شدید شعلوں کے باعث مزدوروں کو بچایا نہ جا سکا۔
حکام نے آتش زدگی کی اصل وجہ معلوم کرنے کے لئے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔




