کفار سے مشابہت بعض فقہاء کے نزدیک حرام اور بعض کے نزدیک صلیب و بتوں کے علاوہ مکروہ ہے: آیۃ اللہ العظمیٰ شیرازی
کفار سے مشابہت بعض فقہاء کے نزدیک حرام اور بعض کے نزدیک صلیب و بتوں کے علاوہ مکروہ ہے: آیۃ اللہ العظمیٰ شیرازی
مرجع عالی قدر آیۃ اللہ العظمیٰ سید صادق حسینی شیرازی کی روزانہ علمی نشست ہفتہ 25 صفر 1448ھ کو منعقد ہوئی۔
اس نشست میں حسبِ سابق معظم لہ نے حاضرین کی جانب سے مختلف فقہی مسائل سے متعلق سوالات کے جوابات دیے۔
آیۃ اللہ العظمیٰ شیرازی نے کفار سے مشابہت اختیار کرنے کے شرعی حکم کے بارے میں فرمایا: کفار سے مشابہت کے حوالے سے روایات موجود ہیں اور اس مسئلے میں فقہاء کے درمیان اختلاف پایا جاتا ہے۔
معظم لہ نے مزید فرمایا: بعض فقہاء کا نظریہ ہے کہ کفار سے کسی بھی قسم کی مشابہت اختیار کرنا جائز نہیں ہے۔
انہوں نے مزید تاکید فرمائی: لیکن فقہاء کی ایک جماعت، اور میرا نظریہ بھی یہی ہے، کفار سے مشابہت کو مکروہ قرار دیتی ہے، البتہ ان موارد کے علاوہ جنہیں مرحوم شیخ انصاری نے کتاب ’’مکاسب‘‘ میں بیان کیا ہے، جیسے صلیب اور بت۔




