کربلا میں 90 کلومیٹر طویل گرین بیلٹ منصوبے کا آغاز، 10 لاکھ درخت لگائے جائیں گے
کربلا میں 90 کلومیٹر طویل گرین بیلٹ منصوبے کا آغاز، 10 لاکھ درخت لگائے جائیں گے
کربلا میں 90 کلومیٹر طویل گرین بیلٹ کے قیام اور 10 لاکھ درخت لگانے کے بڑے منصوبے پر عملی کام کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
یہ منصوبہ صوبہ کربلا کے علاقے مزرعہ العوالی میں صحرائی پھیلاؤ کا مقابلہ کرنے، موسمی حالات میں بہتری لانے اور علاقے میں سبزہ بڑھانے کے مقصد سے شروع کیا گیا ہے۔
منصوبے کے پہلے مرحلے کا آغاز زیارتِ اربعین کے اختتام کے فوراً بعد کیا گیا۔ اس منصوبے کے لئے درکار تمام درخت اور پودے خصوصی نرسریوں میں تیار کئے گئے ہیں، جنہیں 50 ہزار دونم رقبے پر لگایا جائے گا۔
اس منصوبے سے کربلا کے ماحول کو بہتر بنانے، مٹی کے کٹاؤ اور صحرائی پھیلاؤ کو روکنے کے ساتھ ساتھ مختلف فصلوں کی کاشت کے فروغ، آبی وسائل کے تحفظ اور غذائی صنعتوں کی ترقی میں بھی مدد ملے گی۔
صحرائی علاقوں کو قابلِ کاشت بنانے کے سابقہ کامیاب تجربات سے استفادہ کرتے ہوئے اس علاقے کی زرعی صلاحیتوں کو بحال کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔
واضح رہے کہ یہ اہم منصوبہ عتبۂ عباسیہ مقدسہ کی جانب سے انجام دیا جا رہا ہے۔




